Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Wednesday, December 10, 2014

افغانستان کے بروس لی نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا


کابل: مارشل آرٹس اور کنگ فو چیمپیئن بروس لی کے نام سے کون واقف نہیں لیکن بروس لی کے ایک ہم شکل افغان نوجوان کی تصاویر اور ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنےوالے 20 سالہ نوجوان عباس علی زادہ نے بروس لی سے مشابہت اور کنگ فو چیمپیئن جیسی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ عباس علی زادہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا چیمپیئن اور ہالی ووڈ سپر اسٹار بننا چاہتا ہوں، افغانستان سے ہمیشہ ایک ہی خبر آتی ہے اور وہ جنگ سے متعلق ہوتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے اس ملک سے کوئی اچھی بھی سامنے آئی۔
واضح رہے کہ عباس علی زادہ کا تعلق افغانستان کے ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کے دوست اور قریبی رشتہ دار اسے ’ہزارہ بروس‘ کے نام سے پکارتے ہیں لیکن عباس کا کہنا ہے کہ مجھے ہزارہ بروس کہ بجائے ’افغان بروس‘ کہلوانا اچھا لگتا ہے


Afghanistan's Bruce Lee 'reincarnation' becomes... by TheExpressNews

No comments:

Post a Comment