Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, January 7, 2013

کوئٹہ: اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی


January 07, 2013 - Updated 1311 PKT

کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ایک ٹیکسی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی ایف سی کی چیک پوسٹ اور پولیس 
آفس موجود ہونے کے باوجود ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ 




No comments:

Post a Comment